جیکب آباد کے رائس ملز مزدور یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے رائس ملز مزدور یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، مظاہرین نے بینرز اٹھائے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں رائس ملز مزدور یونین کی جانب سے اپنے مطالبات میں حق میں ایک احتجاجی ریلی صدر حاجی معشوق خارانی، عبدالستار،سوالی خان،منیر جتوئی،رحمت اللہ اور دیگر کی قیادت میں اناج منڈی سے پریس کلب تک نکالی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور مزدور یونین کے جھنڈے اٹھائے نعرے بازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اس موقع پر یونین کے صدر حاجی معشوق خارانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مزدور دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں اور محنت کش کو مہنگائی کے تناسب سے مزدوری نہیں دی جاتی، مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کے تحت ملنے والی مراعات محکمہ لیبر کے افسران اور مل مالکان کی ملی بھگت سے ہڑپ کیے جاتے ہیں، مزدور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ملز میں کوئی سہولیات نہیں پینے کا پانی تک ملز میں موجود نہیں ہوتا واش روم تک نہیں سوشل سیکورٹی، اولڈ ایج بینیفٹ کارڈ، مزدوروں کی بچیوں کو جہیز فنڈ تک نہیں دیا جاتااسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر لاڑکانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی سکھر، ڈائریکٹر ورکر ویلفیئر بورڈ اور اولڈ ایج کے ڈائریکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ہزاروں مزدوروں کے کروڑوں روپے ٹیکس کی رقم کس کی جیب میں جا رہے ہیں تحقیقات کرائی جائے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جیکب آباد کے مزدوروں سے ہونے والے ظلم و انصافی کا نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر یونین کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،مزدوروں کو انصاف فراہم نہ ہوا تو بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں