جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آبادکے شیدی محلہ کی خواتین کا سی آئی اے پولیس کے خلاف احتجاج، گھر میں زبردستی داخل ہو کر زیورات، نقدی لے جانے اور خواتین پر تشدد کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شیدی محلہ کی خواتین نے پریس کلب کے سامنے سی آئی اے انچارج اور ائیر پورٹ پولیس کے خلاف سخت احتجاج کیا اور نعرے لگائے، اس موقع پر احتجاج کرنے والی خاتون زرینہ سومرو نے سی آئی اے پولیس پر واجد سومرو کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر زیورات، نقدی لے جانے اور خواتین پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پاما ل کیا ہے،پولیس گھر میں ایسے داخل ہوئی ہے پولیس جیسے ہم دہشت گردہوں پولیس نے بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر کا قیمتی سامان، نقدی اور زیورات لے گئی ہے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی پولیس اس کا نوٹس لیں اور انصاف کیا جائے۔
