پاکستانی طالبہ کا اعزازذکریا لال کو ینگ رائٹر کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا

Spread the love

لندن (عارف چودھری)۔ دنیا بھر میں ہر شعبے میں پاکستانیوں نے اپنی کارکردگی کی بنا پر اپنا ایک مقام بنایا ھوا ہے ایسے ھی بر طانیہ کے سرکاری سکولوں میں رائٹر مقابلے میں ذکرا (ZIKRA LAL) کو خصوصی ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اور مستقبل میں بورڈ کی منظوری کے بعد بر بر طانیہ کی مختلف لائبریریوں میں اسکی لکھی بک رکھ دی جائے گی زکرا لال پاکستان میں پیدا ھوئ انکے دادا چودھری لال دین لمبردار کمیونٹی کے لئےب خدمات کے لئے مشہور تھے انکے والد بر طانیہ کے مشہور کاروباری شخصیت ہیں جو گریٹر مانچسٹر کے مئیر اور ممبر یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن لڑ چکے ہیں -چودھری نزیر احمد انکے چاچا ہیں-انکی بیٹی کی اچھی کارکردگی پر راچڈیل کے مئیر عاصم رشید سابق مئیر محمد زمان سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن لارڈ واجد خان سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر پاکستان اور بر طانیہ کے مشہور بزنس میں سید اسد خان نے چودھری اسلم کو خصوصی مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں