پاکستان کے ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت اور طلحہ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین سید اسد خان بر طانیہ پہنچ گئے

Spread the love

لندن(عارف چودھری) پاکستان کے ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت سید اسد خان بر طانیہ پہنچ گئے وہ اپنے برطانیہ کے دورے میں مختلف حکومتی شخصیات کے علاوہ مختلف کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی کاروباری تعلقات پر شیڈو ل میٹگز کریں گے سید اسد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کاروبار کے لئے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اوورسیز پاکستانیوں کو اس اہم مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے بر طانیہ میں میرے آنے کا مقصد بھئ یہی ہے کہ اوورسیز سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پاکستان میں شروع ہونے والے نئے پراجیکٹس کا بتاؤں امید ہے پاکستانی کمیونٹی کے لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں