وزیرآباد محفل میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت انسانیت کے لئے محبت کا پیغام ھے.عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مومن کی میراث ھے. دین کے فروغ کے لئے ایثار کے مشن کو فروغ دینا ھو گا. محافل میلاد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذریعہ ھیں.ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر پیر محمد اجمل رضا قادری نے تنظیم تاجران ریلوے روڈ وزیرآباد کے زیر انتظام طارق جاوید ملک کی زیر صدارت منعقدہ محفل میلادالنبی شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا. محفل میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی، میر ماجد علی سالار، ملک فضل محمود،طارق ملک،کے علاوہ ممتاز شہریوں اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ملک کے معروف نعت خواں فضل الرحمان نجیب نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ھدیہ نعت اور سلام پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں