محکمہ ہیلتھ کے سی ای او عبدالمجید نیازی سمیت دیگر فسران نے عطائیوں کے خلاف اپنی کمر کس لی

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم سے)محکمہ ہیلتھ کے سی ای او عبدالمجید نیازی سمیت دیگر فسران نے عطائیوں کے خلاف اپنی کمر کس لی اب ہوجائیں عطائی ڈاکٹر تیار جو بھی عطائی ڈاکٹر محکمہ ہیلتھ کے افسران کی کارروائی کے بعد سیل توڑ کر کام کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوری ایف آئی آر درج ہوگی چند روز قبل عطائی ڈاکٹر سید حسنین شاہ کی طرف سے محکمہ ہیلتھ کے چند ملازمین کو سفارشیں اور بڑی رقم کی آفر کروائی گئی تھی لیکن محکمہ ہیلتھ کے سی ای او عبدالمجید نیازی نے خود نوٹس لیتے ہوئے سید حسنین شاہ کے پرائیویٹ کلینک کو دوبارہ سیل کرتے ہوئے عطائیوں کے نام واضح پیغام دیتے ہوئے کہا اب جو بھی کار سرکار میں مداخلت کرے گا اس کے خلاف فوری ایف آئی آر درج ہوگئی انسانی زندگیوں سے موت کا کھیل کھیلنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی محکمہ ہیلتھ کے افسران نے عطائیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے مزید ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے چند ملازمین کو عطائی ڈاکٹر حسنین شاہ کی طرف سے بھاری رقم کی آفر کی جا رہی ہے لیکن معاملہ میڈیا پر ہائی لائٹ ہونے کی وجہ سے تا حال منتھلی لینے والے ملازم اب بھگی بلی بن چکے ہیں محکمہ ہیلتھ کی طرف سے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے مزید سی ای او عبدالمجید نیازی نے کہا جو بھی ملازمین کسی عطائی ڈاکٹر سے منتھلی لینے میں ملوث پایا گیا تو اس کو نوکری سے فوری طور پر نوکری کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں