ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے 12 ربیع الاول کے پروگرامز کی پرامن انعقاد تیاریاں شروع کردیں

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم)ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے 12 ربیع الاول کے پروگرامز کی پرامن انعقاد تیاریاں شروع کردیں -ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اس سلسلہ میں منتظیمن جلوس،محافل میلاد کو آن بورڈ لے لیا-اہلسنت و الجماعت کے علماء پر مشتمل منتظمین کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی- علماء اہلسنت و الجماعت کا عشرہ شان رسالت منانے پر عثمان بزدار حکومت کو خراج تحسین کیا اور امن و امان کے حوالہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
جلوسوں کے روٹس صفائی سمیت دیگر انتظامات کی پلاننگ کرلی ہے تجاوزات سمیت دیگر رکاوٹیں بھی جلد ختم کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور ٹریفک کے حوالہ سے مسائل بھی حل کئے جائینگے-اے ڈی سی جی شیر افگن ، ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین، اسسٹنٹ کمشنر سرمد حسین بھی موجود تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں