پیر محمد امین الحسنات کی حافظ الحاج نذیر احمد سعیدی کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت

Spread the love

کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ۔راشدخان)
تحصیل پنڈ دادن خان کے معروف عالم دین مدرسہ فاروقیہ رضویہ شفعیہ کے ناظم اعلیٰ استادالحافظ الحاج حافظ نذیر احمد سعیدی نے اپنے ساری عمر دین کی خدمت میں گزار دی ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کھبی پورا نہیں ہو سکتا۔۔ سابق وفاقی وزیر پیر محمد امین الحسنات
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پیر محمد امین الحسنات بھیرہ شریف معروف عالم دین ناظم اعلی مدرسہ فاروقیہ رضویہ شفیعہ استاد حافظ الحاج نذیر احمد سعیدی کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی دعا میں الحاج حافظ نذیر احمد سیعدی کے صاحبزادے جناب حافظ عبدالرحمن ضیا سیعدی کے علاوہ معروف عالم دین حضرت علامہ پیر محمدانور قریشی خطیب اعظم بشیر کرم معروف سماجی کارکن ملک غلام مصطفے میٹھو خواجہ تنویر راجہ راشد اور علما ءاکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی پیر محمد امین الحسنات نے کہا کہ الحاج حافظ نذیر احمد سیعدی نے اپنی ساری زندگی دین و اسلام کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی اور ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کھبی پورا نہیں ہو سکتا اور کہا کہ الحاج حافظ نذیر احمد سعیدی تحصیل پنڈ دادن خان جیسے علاقے کا بہت بڑا سرمایہ تھے انہوں نے جو دین کی خدمات کی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللّٰہ پاک استاد محترم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں