ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے تحت تلاوت قرآن پاک کے مقابلہ جات

Spread the love

ساہیوال ہڑپہ آصف ندیم: ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے تحت تلاوت قرآن پاک کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول 2/10L کے جماعت نہم کے طالب علم محمد فیضان کی ضلع بھر میں اوّل پوزیشن یادرہے
حکومتِ پنجاب کے زیرِ اہتمام ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ منایا جارہا ہے ۔سیرت النبیؐ کے سلسلہ میں تلاوت قرآن پاک کےمقابلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول 2/10L کے طالب علم محمد فیضان ولد غلام رسول سکنہ 1/10L نے ضلع لیول کے مقابلوں میں اوّل پوزیشن حاصل کی اور ڈویثرن بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور یہ عظیم کامیابی سکول کے ہیڈ ماسٹر شاہد اقبال بھٹی اور جملہ اساتذہ کی ذاتی دلچسپی کی عکاس ہے۔سماجی و ادبی حلقوں نے ہیڈ ماسٹر شاہد اقبال بھٹی اور جملہ اساتذہ کو مبارکباد دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں