تاجدار کائنات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت بنی نوع انسان کی فلاح کی نوید ھے,ممتاز سکالر علامہ ثناء اللہ ربانی

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) تاجدار کائنات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت بنی نوع انسان کی فلاح کی نوید ھے. جشن ولادت محبوب رب کائنات سے والہانہ عقیدت کا مظہر ھے. ربیع الاول کدورتوں کو محبتوں میں بدلنے کا موسم اور عشاق کے لئے ایمان کی تازگی اور قلب کی راحت کا ذریعہ ھے. ان خیالات کا اظہار ممتاز سکالر علامہ ثناء اللہ ربانی نے جامعہ مسجد حافظ معینی رح میں ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ھوے کیا.بعد ازاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ھدیہ عقیدت کے لئے درود شریف کی محفل منعقد ھوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں