جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں صوبائی وزیر کی کھلی کچہری، شہر میں آئس نشے کی سرعام فروخت، مسروقہ موٹر سائیکلوں کی عدم برآمدگی، افسران کی دفتر میں عدم موجودگی، تھلیمسیا سینٹر کی بندش، بلدیہ کی ناقص کارکردگی، زمین پر قبضے، جمس میں سفارشیوں کو علاج ہونے، کرپشن، سول ہسپتال میں ڈاکٹر وں کے ڈیوٹی نہ کرنے کی شکایات کے انبار، کئی سائیلین کو شکایات کا موقع نہ ملا، دو کھلی کچہریاں پہلے ہوچکی لیکن مسائل اب تک نہ ہوئے اقلیتی رہنما کی دہائی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر صوبائی وزیر سید ضیا ء عباس شاہ اسپشل اسسٹنٹ محمد آصف خان نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کھلی کچہری کرکے عوام کے مسائل سنے اس موقع پرایم پی اے ممتاز جکھرانی، ڈاکٹر سہراب سرکی، اسلم ابڑو، ڈی سی حفیظ سیال، ایس ایس پی شمائل ریاض ملک اور دیگر موجود تھے کھلی کچہری میں سول ہسپتال میں ڈاکٹر وں اور عملے کی عدم موجودگی شہر میں منشیات آئس نشے کی سرعام فروخت، افسران کی دفاتر میں عدم موجودگی، زمین پر قبضے بلدیہ کی ناقص کارکردگی، گندگی، مسروقہ موٹر سائیکلوں کی پولیس کی جانب سے عدم برآمدگی سمیت دیگر شکایات کے انبار لگا دئے سائیلین کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال میں ڈاکٹر ڈیوٹی نہ کرنے کی وجہ سے مریض دربدر ہیں سرکاری ہسپتال کو ملنے والی کروڑوں کی بجٹ نہ جانے کہاں خرچ کی جا رہی ہے محکمہ آبپاشی کا عملہ دفتر سے غائب رہتا ہے، ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خزانہ آفیس میں جائز کام بھی رشوت کے بنا نہیں ہوتا، لوئر اسٹاف کی اپگریڈیشن سمیت خزانہ آفیس کے افسران جائز کام کے لیے رشوت طلب کر رہے ہیں، سماجی رہنما عبدالحئی سومرو نے شکایت کی سول ہسپتال تباہی کے کنارے پہنچ گیا ہے ڈاکٹر ڈیوٹی نہیں کرتے عدالت کے منع نامے کے باوجود ڈاکٹر ڈیپوٹیشن اور ورک اسائن کے نام پر تبادلے کروا گئے ہیں جمس ہسپتال میں سفارش کے سوائے علاج نہیں ہوتا کرپشن عورج پر ہے، نادرا آفیس کو شہر سے باہر منتقل نہ کیا جائے، ہائی اسکولز میں ہیڈ ماسٹر مقرر کئے جائیں اساتذہ سمیت ڈاکٹر وں کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے، رضوان لاشاری نے شہر میں گندگی صفائی نہ ہونے کی شکایت کی جبکہ زرینہ زوجہ محمد نواز نے شکایت کی کہ دیور نے زمین پر قضہ کر لیاہے واگزار کرایا جائے، گل بلیدی نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام ترتیب دینے کے لئے تمام محکموں سے تجاویز لی جائیں جو کہ نہیں کیا جاتا اسی وجہ سے جب رو ڈ تعمیر ہوتا ہے تو کچھ دنوں کے بعد کسی اور کام کے لئے روڈ کو توڑا جاتا ہے جو کہ غلط ہے، تھلیسمیا سینٹر کی بندش کی وجہ سے مریض بچے علاج سے محروم ہیں جلد کھولا جائے، اقلیتی رہنما بابومہیش نے کہ دو بار پہلے بھی کھلی کچہری ہو چکی ہیں لیکن مسائل اب تک حل نہیں ہوئے ہیں قمر بانونے صوبائی وزیر کوجمس کے متعلق شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جمس کے مریضوں کو لاڑکانہ ریفر کیا جاتا ہے جبکہ لاڑکانہ کے کورونا کے مریض جمس میں داخل ہوتے ہیں شکارپور کے مریضوں کا رات کوعلاج ہوتا ہے ڈائریکٹر ٹگڑ اور ایچ آر مل کر جمس کی بجٹ ہڑپ کررہے ہیں جس پر صوبائی وزیر نے شکایت کنندگان کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ کئی سائیلین کو اپنے مسائل اور شکایت سنانے کا موقع نہ ملا، جس پر سائیلین نے احتجاج کیا انکا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے صرف پانچ لوگوں کی شکایات سنیں اور دیگر سے درخواستین لیکر ضلعی صدر کے حوالے کیں، اورنماز کا کہہ کر روانہ ہو گئے یہ کیسی کھلی کچہری تھی صوبائی وزیر ضیاء عباس شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے میرے محکمے کی جانب دو ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے، ترقیاتی کام نومبر میں شروع ہونگے، ساڑھے تین ارب جیکب آباد ضلع میں خرچ کئے جائیں گے، اسپتالوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے، افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے مسائل حل کریں اور رپورٹ دیں۔
