ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈومیسائل جاری نہ کرنے پر نوجوان کا احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈومیسائل جاری نہ کرنے پر نوجوان کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈومیسائل جاری نہ کرنے پر جان محمد کالونی کے رہائشی نوجوان نیاز ٹالانی نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیں ڈومیسائل جاری نہیں کیا جا رہا نادرا کی فیس اور تمام کوائف مکمل کرکے دی ہیں، عملہ کہتا ہے کہ ڈی سی کی دستخط نہیں ہوئی بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے، کمشنر لاڑکانہ اس کا نوٹس لیکر کاروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں