بدامنی کے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں بدامنی کے خلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ مولانا عبدالجبار رند، محمد امین جکھرانی، نیاز احمد کھوسو کی قیادت میں ضلعی دفتر سے نکالا گیا مظاہرین نے بدامنی اور پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں گزشتہ روز ایس ایس پی ہاؤس کے سامنے سے مسلح افراد عظیم پہنور سے سی ڈی موٹر سائیکل چھین کر باآسانی فرارہو گئے چوریوں کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کیاکہ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر ہ بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں