جشن ولادت کے سلسلہ میں مرکزی تقریبات آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ آدم کے شریف میں منقعد

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) نبی مکرم شفیع معظم تاجدار عرب و عجم مولائے کائنات فخر موجودات محبوب رب اللعالمین رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت کے سلسلہ میں مرکزی تقریبات آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ آدم کے شریف میں منقعد ھوں گی. بارہ ربیع الاول کو سحری کے وقت درود و سلام کی خصوصی محفل سے تقریبات کا آغاز ھو گا. بعد نماز فجر لاھور،گوجرانوالہ، حافظ آباد،وزیرآباد، گجرات،چکوال،ہری پور ہزارہ شریف، سیالکوٹ،سمبڑیال، ڈسکہ،بدوملہی، گوجرہ اور ملک کے دیگر علاقوں سے یاران طریقت قافلوں کی صورت میں آستانہ عالیہ پہنچیں گے.محفل نعت کے بعد شہنشاہ زماں زینت الاولیاء حضرت قاری محمد مقصود افضل کی زیر قیادت میلادالنبی شریف کا جلوسں نکالا جائیگا جو مختلف راستوں سے ھوتا ھوا واپس آستانہ عالیہ پہنچے گا جہاں مرکز میلاد میں نعت شریف اور درود و سلام کی محفل کے بعد خصوصی دعا ھو گی اور شرکاء میں تبرک تقسیم کیا جائیگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں