متعدد شکایات کے باوجود کھیوڑہ شہر کے وسط سے گزرتی ہیوی اوور لوڈ گاڑیوں کا سلسلہ نہ رک سکا

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان) مقامی پولیس دائرہ اختیار نہیں کا کہ کر بری وذمہ دیگر انتظامیہ مافیا کے سامنے مکمل بے بس متعدد شکایات کے باوجود کھیوڑہ شہر کے وسط سے گزرتی ہیوی اوور لوڈ گاڑیاں نا رک سکیں۔۔مقامی آبادی کے باربار آگاء کرنے پرٹریفک پولیس کے اہلکار کچھ دیر نظر آتے ہیں جن کی کاروائی جرمانہ تک محدود ہوتی ہے۔۔شہریوں کا جانلیوا حادثات میں گھیرا رہینا معمول بن گیا ہے۔۔ڈی سی جہلم سے سنجیدہ نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر کے باسی شہر کی مرکزی سڑک پر آنے سے گریزاں چوبیس گھنٹے ہیوی اوور لوڈ گاڑیاں دندناتی پھرتی ہیں جس سؤز مختلف نوعیت کے حادثات کا رونما ہونا معمول بن گیا ہے۔۔پنڈ کھیوڑہ روڈ پر لگی درجنوں جپسم فیکٹریاں نمک کے کٹر کریشرجہاں ماحول کو تباہ کر رہے ہیں وہی ان کو خام اور تیار مال کے سپلائی پر لگے ڈمپر ٹرالر ٹرالیاں اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے عوام پر مسلسل عذاب بنے ہوئے ہیں۔شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں دھول مٹی کا طوفان سارا دن سڑک اور اردگرد کے گھروں پر مسلط رہیتا ہے۔مقامی آبادی کی اپنی مدد آپ کے تحت مقامی انتظامیہ حالات بہتر کی کوششیں ناکام وقتی طور پر ٹریفک پولیس کے اہلکار اوور لوڈنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہیں جس کا مرکز و محور چالان کرنا ہوتا ہے۔۔اسسٹنٹ کمشر سمیت ڈی سی جہلم سے عوامی مطالبہ ہے کہ قانون کی رٹ قائم کی جائے اور ہیوی اوورلوڈ گاڑیوں کو بند کیا جائے جرمانے اس کی روک تھام کا حل نہیں ہیں۔۔کاغذی رہورٹس سے ہٹ کر ذمینی حقائق کو دیکھ کر احکامات جاری کیے جاہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں