سندھ میڈیا فورم،صحافیوں کی حوصلہ افزائی و پزیرائی کا مشن جاری رکھے گا،معین اللہ شاہ

Spread the love

جلد ہی کراچی، حیدرآباد اور میر پور خاص میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جو انشاءاللہ اپنی مثال آپ ہونگی۔

کراچی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور میر پور خاص کے صحافیوں کی طویل مشاورت کے بعد صحافیوں کی فلاحی تنظیم ”سندھ میڈیا فورم(SMF)“ کے عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان و شعبہ خواتین کے عہدیداران کا کراچی پریس کلب میں مختصر و سادہ تقریب میں باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔سندھ میڈیا فورم ایس ایم ایف, کے بانی و صدر معین اللہ شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میڈیا فورم سندھ بھر کے صحافیوں، نیوز ایڈیٹرز، سب ایڈیٹرز، رپورٹرز، فوٹو گرافرز، کیمرہ مینز کی حوصلہ افزائی(ایوارڈ) اور بزرگ سینیئر صحافیوں کے اعزاز میں عزت افزائی، پزیرائی کی مثالی، منفرد تقاریب کا مشن جاری رکھے گی۔سندھ میڈیا فورم کے عہدیداران میں پانچ نائب صدور ہیں جن میں کراچی سے رفیق بلوچ(انتخاب)، امتیاز شاہ (تجزیہ کار)، حیدرآباد سے تجمل حسین (جنگ)، اسلم خان (ڈیجیٹل میڈیا) اور میر پور خاص سے معین کمالی (ایڈیٹر آزاد ریاست) جبکہ فورم کے جنرل سیکریٹری چوہدری صدیق (نئی دنیا)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شکیل ذکی (سیاسی افیئرز)، تین جوائنٹ سیکریٹریز میں اسد اللہ خان (ڈیجیٹل میڈیا)، منیر احمد نارائی اور خالد خان (سینیئر فوٹو گرافر) شامل ہیں۔ مزید براں انفارمیشن سیکریٹری اسلم خان (سی این بی سی، سٹی نیوز)، رابطہ سیکریٹری عبد الستار وسترو (سینیئر صحافی، ادیب)، فنانس سیکریٹری شیخ محمد رمضان کے علاوہ گورننگ باڈی کے ارکان میں اشرف بھٹی، ذوالفقار ببر، اعجاز احمد، شہزادہ معین، شکیل شیخ، شاہ رخ شاہ، ثناء خان، قدسیہ راجہ، مختیار احمد قریشی (حیدرآباد)، منیر احمد ناوائی، راشد علی پہنور، مفتی عمران الحق (میر پور خاص)، حنیف کریم ہالا، محمد ضفران اور سید عابد علی شاہ ہیں۔ علاوہ ازیں عادیہ ناز شعبہ خواتین کی کنونیئر اور قدسیہ راجہ ڈپٹی کنونیئر ہونگی۔ سندھ میڈیا فورم کی مشاورتی کمیٹی کے ذمہ داران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سندھ میڈیا فورم کے بانی و صدر معین اللہ شاہ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ فورم بنیادی طور پر حوصلہ افزائی اور پزیرائی کے اغراض و مقاصد کو اُجاگر کرئے گا۔سندھ میڈیا فورم (ایس ایم ایف) میں تمام صحافتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے میڈیا پرسن شامل ہیں۔جبکہ جلد ہی سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سندھ میڈیا فورم کو وسیع کیا جائے گا۔اور جلد ہی کراچی،حیدرآباد اور میر پور خاص میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جو انشاء اللہ اپنی مثال آپ ہونگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں