تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔معروف سیاسی و سماجی شخصیت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے جو کوئی اس سے نہیں چھین سکتا اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول، کالج، یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی ہے تا کہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور سماج کا خیال رکھ سکے معروف سیاسی و سماجی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ تعلیم کی بدولت ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے اس کیلئے تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کریں تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے نوجوان نسل تعلیم سے محرومی کا شکار ہے تعلیم کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کی ضروت ہے تا کہ پاکستان تعلیم کے میدان میں اگے جا سکے
