جیکب آباد(نامہ نگار)جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت سیرت مصطفی ﷺ کانفرنس، انسانی زندگی میں کسی کی بھی تعلیمات کی عمر پانچ سو برس سے زیادہ نہیں چل پائی جبکہ آپ ﷺ کی تعلیمات آج بھی پندرہ سو سال گذرنے کے باوجود ویسے ہی جامع، مکمل اور زندہ و جاوید ہے۔رہنما بلوچستان جماعت اسلامی ایوب منگریو۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت مسجد نور ایمان دفتر جماعت اسلامی میں سیدنا حضرت محمد مصطفیﷺ کانفرس کے نام سے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خاص محمد ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کسی بھی شخصیت کی تعلیمات کی عمر 500برس سے زیادہ نہیں چل پائی جبکہ آپ ﷺ کی تعلیمات سے دنیا آج بھی 1500سال گذرنے کے باوجود ویسے ہی استفادہ کر رہی ہے جیسے اس وقت اصحاب رسولﷺنے کیا۔آپﷺ کی سیرت مبارکہ کا ہر پہلو جامع، مکمل اور زندہ و جاوید ہے جو رہتی انسانیت کے لیئے تا قیامت رشد اور ہدایت کامثالی سرچشمہ اور مشعل راہ ہے، آپ حضرت محمد ﷺکی تعلیمات کے نتیجے میں فتنوں اور جھگڑوں میں غرق لوگ و اقوام بھائی بھائی ہوگئے چار سو امن،سکوں، عدل اور انصاف، اور اخوت و محبت کا دور دوہرا ہوا۔تقریب جس میں ذمہ داران جماعت اسلامی ضلع و شہر، کارکنان جماعت اسلامی اور صحافی لال محمد شاہین اور اعجاز میمن کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد شریک تھے رہنما جماعت اسلامی بلوچستان نے مزید کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں ہی سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ نے امت کو گمراہی سے نکالنے اور سیدھی راہ دیکھانے کے لیئے تحریک اسلامی (جماعت اسلامی) کی بنیاد ڈالی جس کا مقصد قرآن و سیرت حضرت محمد ﷺ کو لے کر اپنی پوری زندگی غلبہ دین کی جدوجہد میں کھپانا ہے قبل ازیں امیر ضلع دیدار علی نے بھی تقریب کے شرکا کو خطاب کیا۔
