امیر جے یو آئی ڈاکٹر اے جی انصاری کا محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)عالم انسانیت کے محسن پیارے پیغمبرﷺکے اصولوں، سیرت اور کردار پر عمل سیانگ اور ناموس کا تحفظ ہوگا اور انسانی زندگی کی کامیابی ہوگی۔ امیر جے یو آئی ڈاکٹر اے جی انصاری کا محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے محسن انسانیت ﷺ کانفرنس عمر فاروق ؓ چوک جیکب آباد میں منعقد ہوئی جس میں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے خطاب میں کہا کہ پیارے پیغمبر ﷺنے انسان کی عزت، جان اور مال کے تحفظ کا درس دیا، انہوں نے استقامت، خلوص اور بہادری سے حق کی صدابلند کرکے انسان کو اپنے حقوق حاصل کرنے کا طریقہ بتایاآپ ﷺ کی زندگی کا سنہری اصول یہ رہا کہ جس عمل کا حکم کیا ان پر سب سے پہلے خود عمل کیا، انہوں نے کہا کہ عالم انسانیت کے لئے ایسے اخلاقی اصول فراہم کئے جس سے انسان عمل کرکے معاشرے کو بہتر کردار سے کامیابیاں حاصل کیں جاسکتی ہیں،آپ ﷺ دونوں جہانوں کے سردار اور عظیم انقلابی رہنما تھے جس نے ایسا انقلاب برپا کیا جس پر پوری دنیا میں سرمائے دارانہ نظام کا خاتمہ ہوا، قیصر اور قصریٰ جیسی کیپیٹلسٹ انسانیت کش حکومتیں نیست و نابود ہوگئیں تمام انسانیت کو حضورﷺ کے اصولوں پر عمل کرکے کامیابی حاصل کریں، اس موقع پر علماء کرام نے تقرریں کیں اور نعتیں رسول مقبول بھی پڑھی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں