جیکب آباد(نامہ نگار) جماعت اصلاح المسلمین (طاہری) جماعت کی جانب سے عظیم الشان سالانہ میلاد النبی کے سلسلہ میں طاہری جلوس مولانا محمد ایوب طاہری کی قیادت میں ہیڈکوارٹر سے نکالا گیا، جلوس میں اراکین سمیت سول سوسائٹی اور سینکڑوں عاشقان رسول ﷺ کی شرکت کی، جلوس کے شرکا نے مرحبایا مصطفی کی صدائیں بلند کیں اس موقع پر ضلعی رہنماؤں خلیفہ عبدالغفار طاہری، امیر بخش طاہری، علامہ فخرالدین طاہری، خالد حسین طاہری، جھانگیر احمد طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول شریف کا بابرکت ماہ ہم عاشقان رسولﷺ کیلئے موسم بہار ہے آقا کی آمد سے دنیا سے ظلم جہالت اور اندھیرے ختم ہوئے اور ہر طرف خوشیاں اور روشنی چھاگئی اپنے آقا سے محبت اور عشق آخری دم تک جاری رہے گا دونوں جہاں کے عالم کا میلاد منائیں گے۔ میلاد جلوس شہر کے مختلف راستوں سے مارچ کرتا ہوا جامع مسجد پولیس ہیڈکوارٹر میں اختتام پذیر ہوا جہاں محفل میلاد کا انعقاد دعائیں اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
