جیکب آبادمیں موسم سرما کی آمد کے بعد بھی سیپکو کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبادمیں موسم سرما کی آمد کے بعد بھی سیپکو کی جانب سے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوا، متعدد علاقوں میں طویل بریک ڈاؤن کی شکایات۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے موسم سرما کی آمد کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی گئی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہر کے متعدد علاقوں میں طویل بریک ڈاؤن کی شکایات ہیں فیملی لائین، پھول باغ، اے ڈی سی کالونی، چنہ محلہ سمیت دیگر علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے کبھی تار گرنے کا تو کبھی جمپر خراب ہونے کا بہانہ بنا کر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دی جاتی ہے جس کے باعث شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں شہریوں نے سیپکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرتے ہوئے چیف سیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ جیکب آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں