ساہیوال ہڑپہ( چوہدری محمد آ صف ندیم )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ساہیوال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں اس سلسلہ میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال کے زیر اہتمام ہڑپہ میوزیم میں محفل سماع منعقد ہوئی-صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان احمد لنگڑیال اور ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ مہمان خصوصی تھے-جبکہ محفل سماع میں پی ٹی آئی رہنماؤں چوہدری علی شکور، حاجی شیخ محمد چوہان اور پیر قدوس شاہ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض حمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیالوجی حسن کھوکھر اور شائقین قوالی کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی- اس موقع پر قوال غلام شبیر اور ہمنواؤں نے نعتیہ کلام پیش کرکے شرکاء سے داد سمیٹی-صوبائی وزیر ایم پی ڈی ڈی ملک نعمان احمد لنگڑیال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے رحمت اللعالمین ؐ کے درس انسانیت پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے-انہوں نے کہاکہ صبر و تحمل‘برداشت‘رواداری اور احترام انسانیت اسلامی معاشرے کا طرہ امتیاز ہیآقائے دو جہاں کے رہنما اصول امانت اور صداقت ہمارے لئے مشعل راہ اور راہ نجات ہیں -ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ رسول اکرم ﷺکی ذات اقدس حق کا پیغام ہیجس کی روشنی میں ہم آگے بڑھیں گینبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ اور ان کی تعلیمات پورے معاشرے کے لئے عملی نمونہ ہیں وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے-محفل سماع میں درودوسلام کا نذرانہ اور ملک وقوم کیلئے دعا بھی کی گئی-
