گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمورنے کہا کہ حضور پاک ﷺ کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے ہم نجات و انعام والا راستہ اپنا سکتے ہیں جبکہ جشن عید میلادالنبی ﷺ مسلمانوں کیلئے بخشش کاذریعہ بنے گا ضلعی انتظامیہ کے سرپرستی میں تحصیل لیول پر نعت، تقاریر اور حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر جاری مقابلوں میں سب حضرات نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور ہم سب نے اپنے رسول اکرم ﷺ کے خدمت میں حدیہ تہنیت پیش کرکے اپنے بخشش کا وسیلہ بنا یا ہے اللہ پاک ہماری یہ کوشش کامیاب و کامرانی سے سرشار فرمائے، میں عشرہ رحمت العالمینﷺ کے سلسلے میں حصہ لینے والے نعت اور تقاریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات سمیت تمام شرکاء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے عشرہ رحمت العالمینﷺ کو انتہائی محبت و عقیدت کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کیا، انہوں نے حلقہ اربا ب ذوق گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم کے جانب سے بہترین تعاون پر انکا شرکریہ ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یہاں سر سید احمدخان ہائی سکول میں ضلعی انتظامیہ کے جانب سے ولادت باسعادت حضرت محمد ﷺ سرکار دوعالم کے خوشی میں منعقدہ عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے نعتیہ پروگرام کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جوکہ مستقبل کیلئے نیک شگون ہے اس سے قبل انہوں نے طالبات کے مقابلوں میں بہترین نعت کلام پاک پڑھنے پر ہائی سکول کی طالبہ مجیدہ بانو، بہترین تقریر پر ہائی سکول کے ہی طالبہ سیدہ قراۂ فاطمہ کو بالترتیب اول پوزیشن حاصل کرنے پرضلعی انتظامیہ او ر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے جانب سے شیلڈ دے دیا، اورطلبا کے مقابلوں میں بہترین نعت پیش کرنے پر ڈائریکٹر ایجوکیشن، جبکہ تقریر میں اول پوزیشن لینے والے سرسید احمد خان کے طالب علم کو اول پوزیشن ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت نے شیلڈ دیا۔ واضح رہے کہ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے رحمت العالمین کے سلسلے میں نعتیہ، شاعری، اور تقریری مقابلوں پر مشتمل پروگرام اختتام پزیر ہوئے ہیں اس سلسلے میں ملک کے دیگر صوبوں میں بھی جشن میلادا لنبی ﷺ کے پروگرام انتہائی احترام و عقیدت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئے ہیں صوبائی سطح پر سوموار اور منگل کی رات گئے تک حکومت، مقامی انتظامیہ، حلقہ ارباب ذوق گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ حضرت محمد ﷺ سیرت طیبہ، اسوہ حسنہ اور حیات طیبہ پر خصوصی شعراء پروگرام رات گئے جاری رہا، جس میں گلگت بلتستان کے نامور شعراء نے اپنے شاعرانہ کلام کے ذریعے حدیہ کلام پیش کیا جبکہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مرکزی پروگرام آج چنار باغ میں منعقد ہورہا ہے جس میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ صاحب کی جانب سے دعوت عام ہے مرکزی پروگرام کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، خالد خورشید، میر محفل گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون ہونگے۔
