آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ آدم کے شریف میں جشن میلاد النبی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) محبوب رب اللعالمین، شفیع المزنبین،نور مجسم،راحت العاشقین حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت کے موقع پر مرکزی جشن آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ آدم کے شریف منایا گیا.جشن کا آغاز سحری کے وقت درود و سلام کی محفل سے ھوا.نماز فجر کے بعد آستانہ پور ھزارہ شریف، آستانہ عالیہ کرل شریف،چکوال، لاھور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، ڈسکہ،وزیرآباد، سمبڑیال، وڈالہ چیمہ، جیٹھی کے، گوجرہ، بدوملہی اور دیگر علاقوں سے یاران طریقت قافلوں کی صورت میں آستانہ عالیہ پہنچے. اس موقعہ پر محفل نعت ھوئی اور سنگیوں کو کھانا پیش کیا گیا. بعد ازاں شہنشاہ زماں زینت الاولیاء فخر نقشبند حضرت قاری محمد مقصود افضل مد ظلہ العالی کی زیر قیادت میں میلادالنبی شریف کا شاندار جلوسں نکالا گیا جس میں آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ ہری پور ھزارہ شریف کے صاحبزادہ محمد باسط، آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ کرل شریف کے صاحبزادہ باسط علی ،آستانہ نقشبندیہ قادریہ آدم کے شریف کے صاحبزادہ محمد منصور افضل کے علاوہ ھزاروں یاران طریقت اور شہریوں نے شرکت کی. راستے میں جگہ جگہ جلوسں پر گل پاشی کی گئی اور شرکاء کی شربت اور ٹھنڈا دودھ سے تواضع کی گئی. شرکاء جلوس نے درود و سلام اور دھمال کے ذریعے عقیدت کا اظہار کیا.جلوسں مختلف راستوں سے ھوتا ھوا مرکز میلاد پر اختتام پزیر ھوا جہاں نعت خوانی اور درود و سلام کے بعد خصوصی دعا ھوئی اور تبرک تقسیم کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں