رپورٹ سکندر ملک
قصبہ سوھدرہ ڈیرہ گروپ اور زندگی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آج بروز منگل 12 ربیع الاول جشن عید عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس نئی بستی سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا اڈہ اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوا اور اس کے بعد محفل کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا تمام علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات نے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اجاگر کیا اور بارہ ربیع الاول کے حوالے سے روشنی ڈالی اس موقع پر مہمان خصوصی سجادہ نشین پیر سید چن پیر شاہ صاحب چیئرمین بلدیہ حاجی محمد سلیم دولہ صاحبزادہ سید ضیائے نور شاہ صاحب جناب تسلیم رضا عطاری قاری علی مراد علامہ مظفر علامہ محمود اقبال نجمی علامہ مصطفی عبدالرؤف علامہ عابد جلالی شہزاد اسلم چوہدری سلطان ٹیپو برگیڈیئر بابر علاودین مہر جاوید محمد اسلم شامی سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی صحافی برادری مقامی لوگوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی اور سجادہ نشین پیر سید چن پیر شاہ صاحب نے دعائے خیر کی گئی اور آخر میں آنے والے مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا




