آقائے دو جہاں رحمت اللعالمین کی جشن ولادت کی خوشی میں دنیا بھر کی طرح نوٹنگم میں بھی جشن عید میلاد النبی کی محافل کا انعقاد جاری ہے ایسی ہی ایک محفل جامعہ اسلامیہ نوٹنگم میں سجائ گی نمائندے اردو گلوبل نیوز ناٹنگھم
سید آل محمد کی اس رپورٹ میں
جشن عید میلاد النبی کی اس پروقار محفل میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مولانا مفتی عنصر قادری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ عالم اسلام کے لیے جلوہ فرما ہے اس مہینے میں اللہ سبحانہ و تعالی کا کرم اور رحمت عالم انسانیت کے لیے اتنا بھروسہ ہے جسے کبھی زوال کا اندیشہ نہیں ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے بندے کا معبود سے ٹوٹا ہوا رشتہ پھر سے جوڑ دیا گیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں کی بعثت انسانیت کے مقدر کو ہمیشہ کے لئے روشن کر گئی ہے.
بیرون ملک مقیم مسلمان والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو، اپنی نئی نسل کو نبی پاک صل وسلم کی سیرتِ مبارکہ اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی تلقین کرے۔
ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی دنیا میں ترقی اور أخرت میں فلاح مل سکتی ہے۔


