
ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیمۛ چیچہ وطنی جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام تمام مکاتب فکر کی مشترکہ عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد چوک شہداء ختم نبوت میں کیا گیا ۔ چوک شہداء ختم نبوت کی تعمیر مکمل ہونے پر اس کی خوبصورتی کو دکھایا گیا ۔ ختم نبوت چوک کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
محفل نعت میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رائے حسن نواز خان۔ رائے مرتضٰی اقبال خاں ایم این اے ۔راؤ محمد اسلم خاں ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف۔چیئرمینز مارکیٹ کمیٹی میر ثاقب رضا۔ چوہدری افتخار بشیر چیمہ۔ رانا محمد اجمل خاں چیئرمین بلدیہ۔ مفتی ظہیر احمد بابر ۔مولانا عبدالغفار ۔سید محسن شاہ بخاری ۔ ایس اے ساجد صدر پریس کلب ۔حافظ محمد فہیم جنرل سیکرٹری پریس کلب ۔ رانا جواد سابق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن۔چوہدری محمد افضل گجر صدر سبزمنڈی ۔محمد عثمان چیمہ جنرل سیکرٹری سبزمنڈی۔ سرپرست مرکزی انجمن تاجران حاجی منشاء لیاقت ۔شیخ محمد فرزند ۔حاجی محمد قیوم ۔
سید کاشف شاہ جنرل سیکرٹری داکخانہ بازار ۔ فیصل صادق چیمہ۔ چوہدری محمد عثمان صدر غازی آباد انجمن تاجران ۔ڈاکٹر مسعود عثمان صدر ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن. حسن مجید وڑائچ۔ رانا فیصل مون صدر صرافہ ایسوسی ایشن ۔رانا محمد عمران جنزل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن ۔چوہدری محمد راشد ڈاکخانہ بازار۔ محمد سجاد شاکر مارکیٹ ۔سلطان محمود انصاری صدر یونائیٹڈ ریڑھی یونین ۔حبیب اللہ ڈوگر ۔بابا عارف سعید البابا ٹرسٹ ۔مقصود احمد باو جی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
حافظ ساجد محمود صدر مرکزی انجمن تاجران ۔شیخ محمد حارث دانش سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ۔راشد سعید بھلر لیگل ایڈوائزر مرکزی انجمن تاجران ۔عثمان محمود چیمہ سیکریٹری نشرواشاعت مرکزی انجمن تاجران نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔
محفل کے اختتام پر مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے۔معزز مہمانوں۔ انتظامیہ پریس کلب بار ایسوسی ایشن اور نعت خواں حضرات کو پھول اور تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ نقابت کے فرائض محمد ایوب قادری سیکرٹری حزب رحمان قادربخش شریف نے ادا کیے ۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض آصف سعید چودھری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران نے ادا کئے۔ چوک یادگار ختم نبوت کا سنگ بنیاد رکھنے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آخر میں مفتی ظہیر احمد بابر نے دعا کروائی۔
