روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ھوتا ہے

Spread the love

پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے جس پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک


مانچسٹر (عارف چودھری)۔ پاکستان-آئی ایم ایف مذاکرات اور مہنگائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پاکستان میں مہنگائی کو بھی بڑھایا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آئی ايم ايف کے ساتھ ڈيل سے متعلق معاملات مثبت سمت ميں چل رہے ہيں، کوئی ايسی ڈيل نہيں کی جائے گی جس سے ملکی معيشت کو نقصان پہنچے اور مذاکرات ختم ہونے کے بعد ڈيل سب کے سامنے آئے گی۔
رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فیٹف کے حوالے سے بھی مثبت اقدامات کر رہا ہے اور پاکستان کا نام جلد ہی گرے لسٹ سے نکل جائے گا کیونکہ پاکستان نے فیٹف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں