درگاہ محسنیہ کی گلی کانام نبی کریم ﷺ کی نسبت سے ’’محسنِ اعظم ﷺ سٹریٹ ‘‘ رکھنے پر مبارک باد

Spread the love

جس کا باقاعدہ افتتاح صاحبزادہ بیرسٹر احمد محسن محسنی اور صاحبزادہ ایڈوکیٹ محمد بن محسن محسنی نے کیا۔

قصور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق 12ربیع الاول شریف کے مبارک موقع پر درگاہ محسنیہ کی گلی کا نام حضور نبی کریم ﷺ کی نسبت سے ’’محسنِ اعظم ﷺ سٹریٹ ‘‘رکھا گیا،جس کا باقاعدہ افتتاح صاحبزادہ بیرسٹر احمد محسن محسنی اور صاحبزادہ ایڈوکیٹ محمد بن محسن محسنی نے کیا۔اہل علاقہ اور سلسلہ محسنیہ سے وابستہ مریدین و عقیدت مندوں نے اِس عظیم کام پر جناب شیخ محمد محسن منور یوسفی اور درگاہ محسنیہ کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔مدثر علی محسنی ( پرنسپل محسن قرآن فاونڈیشن) ، عتیق محسنی (ہیڈ میڈیا ڈپارٹمنٹ)، بابا عمران علی محسنی ،عقاص محسنی (ہیڈ پبلک ریلیشنز)، رفیق بھٹی محسنی(ڈائریکٹر فنانس )،انجینیر محمد سعید محسنی،قاری اصغر رضا محسنی،واسد رضا محسنی(ہیڈ سیکورٹی) صوفی عابد نور محسنی ،عمران نورمحسنی، فخر الدین محسنی،جمشید محسنی،نعیم محسنی،احمد شرافت محسنی،خواجہ عمر فاروق محسنی(ہیڈ ٹرانسپورٹ) اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں