جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر چیمبر آف کامرس کا اجلاس،

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر چیمبر آف کامرس کا اجلاس، ایس ایس پی کی ذیاتیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ، ڈی آئی جی لاڑکانہ سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر چیمبر آف کامرس کا ہنگامی اجلاس صدر احمد علی بروہی کی صدارت میں نجی ہوٹل میں ہوا جس میں ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی، صرافہ یونین کے صدر جمال الدین لکھن، حاجی یوسف میمن، کپڑا مارکیٹ کے ہوند راج بیبو مل، الیکٹرک یونین کے حافظ میر محمد بنگلانی، سریچند، میڈیکل یونین کے روشن گورکھا، دیوا ٓنند، موبائل یونین کے شمس سومرو، راجا وشال، کھاد مارکیٹ کے منظور پہنور، پی پی شہید بھٹو کے نور محمد منجھو او ر دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہندو برادری کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کے کہنے پر ستیشن کمار، انیل، آصف پٹھان سمیت 8شہریوں پر منشیات کے جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ہیں شہری میں چوری اور رہزنی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں، نریش کمار اور انیل کمار سے ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی واردات میں مسروقہ رقم برآمد کرنے کے بعد پولیس نے ہڑپ کر لئے ہیں پولیس کی جانب سے کاروباری افراد پر جھوٹے مقدمات درج کرکے بلیک میل کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کہتے ہیں پی ٹی آئی کو ووٹ کیوں دیا پولیس کی ڈیوٹی شہریوں کا تحفظ ہے سیاست نہیں، ایس ایس پی جیکب آباد سیاست کررہے ہیں اس لئے انہیں فی الفور ہٹایا جائے اس سلسلے میں رابطے پر چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی نے رابطے پر بتایا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ سے ملاقات کرکے پولیس کی زیادتیوں اور بدامنی کے واقعات کے متعلق آگاہ کیا ہے اور شہریوں پر ہونے والے منشیات کے جھوٹے مقدمات کی تفصیل دی ہے جس پر ڈی آئی جی نے تحقیقات کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی کے خلاف ہفتے کو پریس کانفرنس کرکے تحریک کا آغا زکیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں