جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں کورونا کی ویکیسن نایاب ہو گئی، سائینو فام کے دوسرے ڈوز کے لئے شہری سخت پریشان، محکمہ صحت کے سینٹرکے چکر لگانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ صحت کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا ویکسین نایاب ہو گئی ہے سائنوفام کے دوسرے ڈوز کے لئے شہری سخت پریشا ن ہیں اور محکمہ صحت کے صحت مراکز کے چکر لگانے پر مجبور ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے سائینو فام ویکسین ناپید ہے محکمہ صحت کے حکام کچھ بتانے کو تیا ر نہیں کہ ویکسین کب دستیاب ہو گی صرف جمس ہسپتال میں چار ہزار افراد کو سائینو فام کو دوسرا ڈوز نہیں لگا اس طرح ضلع میں تو ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہونگے جو ویکیسن کے دوسرے ڈوز سے محروم ہیں انتظامیہ کی جانب سے ویکیسن نہ لگانے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جرمانے عائد اور دوکانیں سیل کی جا رہی ہیں تو دسری جانب ویکیسن موجود نہیں جیکب آباد کے ضلعی صحت افسر ڈاکٹر عبدالغفار رند نے رابطے پر بتایا کہ سائنوفام ویکیسن کی پورے سندھ میں قلت ہے بالا حکام کوجیکب آباد میں سائنو فام کی کمی سے آگاہ کیا ہے فائزر، سائنو ویک اور دیگر ویکسین موجود ہیں انکی کوئی کمی نہیں ہے۔
