بابرکت ولادت مصطفی ﷺ کی خوشی میں گوٹھ امیر بخش سولنگی میں سالانہ جلسہ

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) بابرکت ولادت مصطفی ﷺ کی خوشی میں گوٹھ امیربخش سولنگی کے سالانہ جلسہ میں شہر کے معروف نعت خواں محمد رحیم قادری اور دیگر نے سرور کائناتﷺ کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے جسکے بعد چیئرمین سنی پارٹی پاکستان حضرت مولانا ابوالحسن عبدالخالق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو ایسا بے عیب اور پاکیزہ بنایا ہے کہ ان کے جسم اقدس پر کبھی مکھی بھی نہیں بیٹھی اور ان کے جسم اقدس پر پہنا ہوا کپڑا بھی کبھی میلا نہیں ہوا اور ان کے جسم اطہر سے نکلنے والا پسینہ بھی خوشبودار تھا، لہٰذا ہم سے زیادہ خوش نصیب کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ پاک نے اپنے کرم سے ہمیں ایسے عالیشان نبیﷺ کی امت میں پیدا ہونے کا شرف عطا فرمایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں