جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کی کاروائی، اقدام قتل کیس میں مطلوب 3ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے مولاداد تھا نہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے کیس میں مطلوب 3ملزمان سبز علی جمالی، صابر علی جمالی اور واصف جمالی کو نوازو جاگیر کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بغیر لائسنس 2بندوقیں، ایک ٹی ٹی پسٹل تین گولیاں اور 11کارتوس برآمد کرلیے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
