جیکب آباد میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود عید گاہ محلہ کے رہائشی نوجوان نصیب اللہ سومرو نے بیروزگاری سے تنگ آکر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، نوجوان کی گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں