جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کی جمس اور سول ہسپتا ل میں دو خواتین فوت،عملے پر غفلت کا الزام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ ولی محمد ٹانوری کی خاتون رشیداں کو زچگی کے لئے جمس ہسپتال لایا گیا جہاں عورت بچے کو جنم دینے کے بعد فوت ہو گئی خاتون کے شوہر سہراب چاچڑ نے جمس ہسپتال کی ڈاکٹر اور عملے پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میری بیوی کو زچگی کے لئے جمس میں داخل کرنے کے بعد خون کا بندوبست کرنے کے لئے کہا گیا پانچ خون کی بوتلیں مہیا کیں اورادویات بھی باہر کے میڈیکل سے لانے کوکہا بچی کو جنم دینے کے بعد میری بیوی کی طبعیت بگڑ گئی جس کے بعد جمس انتظامیہ نے سہولیات نہ ہونے کا بہانہ کرکے بیوی کو لاڑکانہ لے جانے کا کہا بیوی کو لاڑکانہ لے جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی سہراب چاچڑ نے جمس انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب سول ہسپتال میں ٹھل کے قصبہ محمد حسین سرکی کی حاملہ عورت نسیمہ کو لایا گیا جہاں زچہ اور بچہ دونوں فوت ہو گئے ڈاکٹر کی ایسا بتانے پر ورثہ دھاڑیں مار کر رونے لے اور ماحول سوگوار ہو گیا اسپتال میں فوت ہونے والی عورت کے شوہر قادر بخش جعفری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو ٹھل کی لیڈی ڈاکٹر شمع ٹانوری کی نجی ہسپتال لے گیا جہاں چار گھنٹے بیوی کو ہسپتال رکھ کر پانچ ہزار کی ادویات منگوانے کے بعد علاج سے انکا ر کر دیا گیا تشویشناک حالت میں بیوی کو سول ہسپتال لایا جہاں بیوی اور بچہ فوت ہو گئے،بروقت علاج نہ ہونے پر بیوی فوت ہوئی ہے ہسپتال عملے کے خلاف کیس داخل کرکے انصاف کیا جائے۔
