بہتر عوامی مفاد میں شروع کردہ اولین ترجیحی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل خان نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ بہتر عوامی مفاد میں شروع کردہ اولین ترجیحی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلیے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا ماہانہ بنیاد پر جائزہ ہوگا اور وہ خود ان کی مانیٹرنگ کرینگے۔صوبائی وزیر نے تعمیراتی منصوبوں کے بروقت تکمیل کے حوالے سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ایم۔آر۔ایس ریٹ کا ازسرنو جائزہ لینے کیلیے بات کرینگے انہوں نے کہا کہ جی آئی پائپ اور دیگر چیزوں کے ریٹ میں اگراضافہ ہوا ہے اور منصوبوں کے متاثر ہونے کا مسئلہ ہوتو مارکیٹ ریٹ کے مطابق MRS ریٹ کو اپ ڈیٹ کردیاجائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اے ڈی پی جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ادریس خان اور چیف انجنیئر نے شرکت کی۔شکیل خان نے اولین ترجیحی منصوبوں لواغر ڈیم تا کرک سٹی گریوٹی فلو سکیم،اتلا ڈیم صوابی،شلمان واٹر سپلائی سکیم لنڈی کوتل، مٹہ سوات واٹر سپلائی سکیموں،اور لکی مروت ٹیوب ویلوں اور واٹر سپلائی سکیموں کی سولرائزیشن پر جاری کام اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں کا PC-1 کا مرحلہ ہے وہ فوراً مکمل کریں اور جن ممنصوبوں کے ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے ان کا جلدازجلد ٹینڈر کریں اور جن منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہےان میں اعلی کوالٹی میٹیریل کی استعمال کو یقینی بنایا جائے اور
محکمہ کے انجینئرز مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دیں۔صوبائی وزیر کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لواغر ڈیم تا کرک سٹی منصوبے پر 730ملین خرچ آئے گا اور اس کا ٹینڈر 26 اکتوبر کو ہوگا جبکہ اتلا ڈیم کا 2400 ملین کا ریوائزڈ PC-1 جمع کیا جاچکاہے جبکہ 9ارب روپے کی لاگت سے شلمان واٹر سپلائی سکیم کا PC-1 بھی تیار ہے۔شکیل خان نے بنوں، لکی مروت، ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع کے پبلک ہیلتھ منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جو چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں ان کو جلد از جلد حل کریں تاکہ عوام ان شروع کردہ منصوبوں سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میںکہا کہ اولین ترجیح کے منتحب 32 منصوبوں کے ساتھ دیگر منمنصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دیں۔بجٹ ریلیز ہوچکاہے اور خصوصاً وہ علاقے جہاں پر سردیاں پڑنے والی ہیں کوشش کریں کہ سردیوں سے پہلے وہاں تعمیراتی کام مکمل کریں۔صوبائی وزیر کو کنسلٹنٹس کی طرف سے ضلع مانسہرہ اور متصلقہ علاقوں کی آبنوشی کیلیے سکیم پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر تقریباً 25.6ارب روپے خرچہ آئے گا جس کی فیزیبیلٹی پر کام جاری ہے۔
