ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیرتیمور کاچھاپہ

Spread the love

گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیرتیمور کاچھاپہ، مٹھائی بنانے والی فیکٹری سیل، فٹ پاتھ مافیا کو نوٹسز، اور تاجروں کا اپنے دکانوں میں سرکاری نرخنامے آویزاں کرنے کاحکم، تھوک و پرچون خریدو فروخت پر سبزی منڈی مالکان سے ریکارڈ طلب، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدد دکاندار نرغے میں آگئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمورنے سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، میونسپل مجسٹریٹس محمد عباس، اختر حسین، محمد عالم اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ این ایل آئی چوک، سابقہ نسیم سینما بازار، ائیرپورٹ روڈ بازار اور حیدر پورہ محلہ میں واقع مٹھائی فیکٹری کا زبردست کریک ڈاون،مٹھائی فیکٹری میں مشکو ک اشیائے رکھنے اور ایکسائیری لیبل نہ ہونے صفائی کا ناقص انتظام پر فیکٹری سیل کرنے اور مالکان کو سوموا ر کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کا حکمنامہ جاری کردیا، فوڈ انسپکٹر سے رجسٹریشن کے دوران ادارے کے جانب سے جاری ضابطہ اخلاق بھی پیش کرے، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہ کرنے پر فیکٹری مالک پربھاری جرمانہ اور فیکٹری کو تاحکم ثانی سر بہ مہرکردی جائے گی،جمعہ کے روز جاری کاروائیوں کے دوران سبزی منڈیوں میں بھی چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران انکے گودام بھی چیک کئے اور ریکارڈ رجسٹرڈ کا بھی معائینہ کیا۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی امیر تیمورنے سبزی منڈی مالکان کو خبردار کیا کہ وہ زائد منافع خوری سے اجتناب کریں، سرکاری نرخنامہ مناسب جگہ پر چسپاں کریں، بعد ازاں انہوں نے شہرکے مختلف فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ کرکے کاروبار کرنے والے متعدد افراد کو نوٹسز جاری کئے کہ آئندہ وہ فٹ پاتھ کوکاروباری مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں، بصورت دیگر سخت کار وائی کے دوران انہیں جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہیں لہذا کار سرکار میں مداخلت نہ کریں تاجرحضرات ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں، عوامی خدمت ہی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں