دی ہوپ ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس منقعد

Spread the love

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب میں خرم شیخ، احمد سولنگی، احسان الحق آرائیں اور دیگر نے شرکت کی۔

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق دی ہوپ ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کے زیر اہتمام جمعہ کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی -سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چلنے والے معروف تعلیمی ادارے دی ہوپ اسکول و کالج میرواہ گورچانی کے زیر اہتمام عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے سلسلے میں جمعہ کو ماڈرن بینکیوٹ میرواہ گورچانی میں”سیرت النبی ﷺ کانفرنس”منعقد کی گئی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ الٰہی سے کیا گیا ۔اس موقع پر اسکول کی روح رواں شہناز حزب اللہ ،ایس ای ایف پروگرام آفیسر خرّم شیخ ، ڈپٹی ڈاٸریکٹر پرائیویٹ اسکولز گورنمنٹ آف سندھ احمد سولنگی، سابقہ ٹاٶن چٸیر مین میرواہ گورچانی انجینیٸر احسان الحق آرائیں، اور دیگر نے شرکت کی۔کانفرنس میں طلبا و طالبات کی جانب سے بھرپور حصہ لیا گیا۔اور صبحِ بہاراں کی فضیلت بیان کی گٸی، طالب علم مشھور نعت خواں برکت علی ڈیتھو ،عاصم شفیح محمد اور دیگر نے حضرت مُحَمَّد ﷺ کے حضور گلہاۓ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، دوسری جانب طالبات علیشہ خاصخیلی ،نیلم، سمیہ نور، میمونہ اور دیگر کی جانب سے بارگاہِ رسالتﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا.اور تقاریر کے ذریعے شانِ ذی وقار نبی آخر الزماں کی زندگی کے مختلف پہلوٶں کو اجاگر کیا گیا۔ایمان افروز تقریب میں حاضرینِ محفل کی جانب سے بچوں کی مختلف سرگرمیوں کو سراہا گیا۔سرِ فہرست طلباوطالبات کے گروپوں میں سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوالات وجوابات کا سلسلہ بھی زیرِ غور رہا۔مہمانِ خصوصی احمد سولنگی نے کہا کہ طلبہ و طالبات کی شان دار کارکردگی گورنمنٹ آف سندھ کی اہم کامیابی ہے۔ سیف پروگرام آفیسر غلام المرتضی نے کہا کہ صوبے بھر میں سندھ ایجوکیشن فاٶنڈیشن سے منسلک تمام طلبہ و طالبات کی کامیابی فاٶنڈیشن کی کامیابی ہے۔اس موقع پر دی ھوپ ہائی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل غلام محمد نوندھانی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہِ پاکستان مملکتِ خدا داد میں آپﷺ کی تعلیمات اَوّلین ترجیح ہیں ۔معلّمِ انسانیت نبّیِ آخر الاُزّماںﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں