کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان )
سید سرفراز شاہ صاحب پاکستان کے ایک عظیم اسلامی اورروحانی اسکالر ہیں۔وہ دینی اور دنیاوی علوم پر اچھی خاصی دسترس رکھتے ہیں
وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے دین اسلام کی تشریح بڑے بہترین اور آسان انداز میں عوام تک پہنچائی ..سید قاسم علی شاہ
۔تفصیلات کے مطابق معروف سکالر اور موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ صاحب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سید سرفراز شاہ صاحب دھیمے ایک قابل استاد ہیں جونرم لہجے میں گفتگو کرتے ہیں انہوں نے تصوف و روحانیت کی خدمت بھی بڑے احسن طریقے سے کی اور اس کے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کاازالہ کیا۔آپ کی گفتگو سے ہمیں اللہ سے محبت، توکل ،رشتے نبھانے کی ترغیب اور اپنی روزمرہ زندگی کو دینی و دنیاوی اعتبار سے کامیابی کے ساتھ گزارنے کی ترغیب ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سید سرفراز شاہ صاحب کی اب تک نوائے فقیر، فقیر رنگ ، فقیر نگری ، عرض فقیر ، لوح فقیر اور ارژنگ فقیرکے نام سے کئی ساری کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں ۔میرے لیے یہ ایک بڑااعزاز ہےکہ زندگی کے مختلف ادوار میں ،شاہ صاحب سے میں رہنمائی لیتا ہوں۔شاہ صاحب نےمجھے اللہ پر توکل ، دوسروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا، درگزرکرنا اور اپنے معمولات کو بہتر رکھنا سکھایا ہے ۔
ہماری فاؤنڈیشن کے حصے میں یہ اعزاز آیا کہ میرے استاد اور رہنما سید سرفراز شاہ صاحب نے پچھلے ایک سال کے دوران چالیس سے زائد نشستیں یہاں پر ریکارڈ کروائیں ۔کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بعض نشستوں میں ہم لوگوں کو مدعو کرتے رہے اورباقی نشستیں الحمدللہ ریکارڈ ہوتی گئیں ۔ایک سال میں ان نشستوں کی ویڈیوز شاہ صاحب کے آفیشنل یوٹیوب چینل پربھی اپ لوڈ ہوتی گئیں اوراب اس چینل کے سبسکرائبرز66ہزار سے زیادہ ہوچکے ہیں۔
کل سرفراز شاہ صاحب تشریف لائے تو QASFٹیم نے یہ عرضی پیش کی کہ ان نشستوں کو کتابی شکل میں شائع کرنے کی اجازت دی جائے ۔ شاہ صاحب نے شفقت فرماتے ہوئے اس عرضی کو قبول کیااور اب جلد ہی “چالیس علمی نشستیں سرفراز اے شاہ کے ساتھ” کے عنوان سے ایک بہترین کتاب آپ سب کی خدمت میں پیش کی جائے گی ۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ استادِ محترم سید سرفراز شاہ صاحب کو صحت او ر تندرستی والی زندگی عطافرمائے ۔آمین
