ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر سرپرستی جعلی کھاد مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا

Spread the love

ساہیوال 23اکتوبر(چوہدری محمد آ صف ندیم)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر سرپرستی جعلی کھاد مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا-محکمہ زراعت نے جعلی کھاد کی 250 بوریاں برآمد کرلِیں-ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا جبیب الرحمن کی قیادت میں ٹیم نے ایس ایس پی کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد کی 250 بوریاں برآمد کرلیں- الغفور ٹریڈرز کا مالک تارا برانڈ کے لیبل لگی بوریوں میں بھر کر کھاد فروخت کررہا تھا-محکمہ زراعت کے چھاپے پر کھاد ڈیلر موقع سے فرار ہوگیا- جبکہ کھاد کے نمونے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے تھانہ فرید ٹائون میں مقدمہ کے اندراج کی کارروائی شروع کردی گئی-
سمپلز کے نمونے آنے کے بعد مزید کارروائی ہوگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں