سات تحصیلوں پر مشتمل این جی اوز کے نیلی بار نیٹ ورک کے کنوینئر کا الیکشن غلام مرتضی قادری نے جیت لیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیمۛ ساہیوال ڈویژن کے تین اضلاع کی سات تحصیلوں پر مشتمل این جی اوز کے نیلی بار نیٹ ورک کے کنوینئر کا الیکشن غلام مرتضی قادری نے جیت لیا ۔اس سلسلہ کا ایف ڈی او کی طرف سے الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا ۔متفقہ طور پر سات ارکان نے ان کو کنوئنئر منتخب کر لیا مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں ان کی جیت کا اعلان کیا گیا اور ان کو مبارکباد دی گئی اس موقع پر نو منتخب کنوئنئر غلام مرتضی قادری نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس نیٹ ورک کو چلانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے
اجلاس میں ایف ڈی او کی طرف سے جناب آصف شہزاد صاحب، ہیڈ آف پروگرامز، جناب علی اظہر صاحب، پروجیکٹ مینیجر، محمد عبداللہ رانا، پروجیکٹ مینیجر، عامر شکیل، حمیرا یوسف، عدنان شاہد اور تحصیل اوکاڑہ سے FACE کی طرف سے مس اصفہ، AFB دیپالپور سے جناب نجم لحسن گیلانی صاحب، IDA تحصیل ساہیوال سے جناب انجم مٹو صاحب، AFN تحصیل چیچہ وطنی سے جناب ریحمان نصیر اعوان صاحب، تحصیل پاکپتن سے جناب غلام نبی ڈھڈی صاحب اور تحصیل عارف والا سے ڈاکٹر صفیہ سحر نے شرکت کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں