جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں بدامنی اور پولیس کی ذیادتیوں کے خلاف بیوپاریوں کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری، ایس ایس پی جھوٹے کیس درج کرنے کا ماہر ہے شہریوں اور بیوپاریوں سے ظلم کرنے والے ایس ایس پی کوہٹایا جائے:صدر چیمبر آف کامرس نے سخت احتجاج کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدامنی اور پولیس کی ذیادتیوں کے خلاف تیسرے روز بھی چیمبر آف کامرس کی جانب سے صرافہ چوک پر صدر احمد علی بروہی کی قیادت میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں صرافہ یونین کے صدر جمال الدین لکھن، یوسف میمن، مزدور شہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند، میڈیکل یونین کے راجیش گورکھا، مجیدسرکی، اسرار گھنیو، عبدالحئی سومرو، نظیر مینگل، گل حسن ٹالانی اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی مظاہرین نے پولیس گردی اور ایس ایس پی کے خلاف شدید نعریبازی کی چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کو زیب نہیں دیتا کہ وہ شہر کے معزز، شریف النفس اور بزرگ لعل چند سیتلانی کو خود تھانے جاکر تشدد کا نشانہ بنائیں موجودہ ایس ایس پی جیکب آباد جھوٹے مقدمات درج کرنے کے ماہر ہیں شریف شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے پولیس کی شہریوں سے زیادتی بڑھتی جا رہی ہیں ہمار ے خلاف جن لوگوں کی ریلی نکلوائی گئی اس میں سب جواری اور گٹکا فروش شامل تھے انہوں نے کہا کہ ووٹ لینے کے لئے جن سیاستدانوں نے ایسے حربے اختیار کئے ہیں و ہ ناکام ہونگے ہماری احتجاجی تحریک ظالم ایس ایس پی کے تبادلے تک جاری رہے گی کیونکہ ایس ایس پی کورونا وبا سے بھی زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں سے رابطے کئے جا رہے ہیں جس کے بعد احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی کو فلفور ہٹایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔
