جیکب آباد(نامہ نگار)سول کورٹ کے باہر سے سادے کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے اٹھایااور دلمراد تھانے لے گئے جہاں ایس ایس پی نے اپنے محافظوں سمیت تشدد کا نشانہ بنایاسدھام چند چاؤلہ کو جن لوگوں نے قتل کروایا اب وہ میری جان کے پیچھے پڑے ہیں:ہندو پنچائت کے صدر لعل چند کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ہندو جنرل پنچائت جیکب آباد کے صدر لعل چند سیتلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سول کورٹ کے باہر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے بیٹے سمیت اٹھا یا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر دلمراد تھانے لے گئے جہاں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے پہنچ کر اپنے محافظوں سمیت تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے سے زبردستی کاغذ پر دستخط لئے اور ویڈیو بنائی کہ اعتراف کرو کہ احمد علی بروہی کے کہنے پر میں غلط کام کرتا ہوں پنچائت کے صدارت سے استعفیٰ دو، لعل چند سیتلانی نے مزید کہا کہ مجھے اگر کوئی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار ایس ایس پی شمائل ریاض ملک اور جن لوگوں نے سدھام چند چاولہ کو قتل کرایا وہ گروپ ملوث ہوگا جن لوگوں نے سدھام چند کو قتل کروایااور آج میری جان کے در پے ہیں بابو مہیش او ر شلو جیسے لوگ اس وقت بھی ان کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، مجھ پر تشدد اور ظلم کرنے والے نیست و نابود ہونگے سپریم کورٹ کے جسٹس سے اپیل کرتاہوں جیکب آباد میں پولیس گردی کو ازخود نوٹس لیں جیکب آباد میں اقلیتوں کو جینا دوبھر کر دیا گیا ہے میرا قصو ر یہ تھا کہ میں نے بیوپاریوں اور ہندو برادری پر درج کئے گئے جھوٹے مقدمات کی ڈی آئی جی لاڑکانہ کو شکایت کی میر ی دوکان کو بھی سیل کیا گیا ہے وزیر اعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلی سندھ سمیت اقلیتی نمائندوں مکیش چاولہ، رمیش لعل، نند لعل مالھی، سینیٹر دنیش کمارسے اپیل ہے کہ ہمیں بچایا جائے، ایس ایس پی کی اقلیتی برادری سے ذیادتی اور غنڈہ گردی کا نوٹس لیں یا پھر ہمیں نقل مکانی اور ملک چھوڑنے کی اجازت دی جائے اگر ہماری فریاد نہ سنی گئی تو عالمی فورم پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔
