ساہیوال ہڑپہ (چوہدری محمد آ صف ندیم) مسلم لیگ ن پارٹی قائدین کی ہدایت پر قدیمی شہر ہڑپہ میں عوامی لیڈر محمد ارشد خان لودھی مرحوم کی لخت جگر محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی جنرل سیکریٹری (ن) وویمن ونگ پنجاب کی زیر قیادت ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف ہڑپہ کونسل روڈ پر ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی صاحبہ نے کہا کے مجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا، مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، حکومت نے اشیائے خوردونوش غریب کی پہنچ سے دور کردیں، غربت کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، لوگ خود کشیاں کرنے اور بھوک سے بلکتے بچوں کو زہر دینے کر ابدی نیند سلانے پر مجبور کر دیا، نااہل و نالائق حکمرانوں کو چاہیے کے غریب عوام کی جان چھوڑیں،حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہم اس حکومت سے نجات حاصل کرلیں گے۔کہا کہ ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، ملک کی سلامتی کو تماشا بنا دیا گیا، حکومت نے عوام کے پاس چینی، دوائی، آٹااور بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں چھوڑے، یہ ملک ان چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان نالائقوں کو اب گھر جانا ہوگا، انہیں ووٹ دینے والے بھی اب پریشان اور انھیں بددعائیں دے رہے ہیں۔
اس موقع پر نوید اسلم خان لودھی ایم پی اے، سیاسی و سماجی کارکنان، خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ہوئی،
