
کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان )عید میلادالنبیؐ کے موقع پر نقش آرٹسٹس ایسوسی ایشن اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے خطاطی کی نمائش ۔
تقریباً 16 سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت معروف خطاط گلزار احمد بٹ صاحب منعقد کروا رہے ہیں۔۔۔ معروف خطاط صفدر کامران ملک
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط اور آرٹسٹ صفدر کامران ملک نے بات کرتے ہوہے بتایا کہ گزشتہ سالہ سال سے گلزار احمد صاحب عید ملیادالنبی کے موقع پر جس نمائش کا اہتمام کرتے چلے آرہے ہیں وہ قابل تحسین ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس منفرد نمائش
جس میں ملک بھر سے خطاطین اپنے بیش قیمت فن پارے نمائش کے لئے آویزاں کرتے ہیں جبکہ سٹوڈنٹس کے مابین بھی خوش نویسی کا مقابلہ کرایا جاتا ہے ۔ اور جیتنے والوں کو انعامات دیے جاتے ہیں اس دفعہ تحصیل پنڈ دادنخان سے ہم تین آرٹسٹوں صفدر کامران ملک ۔ خاقان رضا اور محترمہ فریہ طیب نے اپنے فن پارے نمائش کے پیش کئے جن کی کافی پزیرائی ہوئی اور ایک پر وقار تقریب میں پنڈ دادنخان کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لینے پر شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا بصد شکریہ گلزار احمد بٹ صاحب یہ نمائش ہر سال اس ماہ مبارک میں جناب رسالت ماب ص کے حضور نذرانہ عقیدت کے طور پر منعقد کی جاتی ہے۔۔جس سے جہاں فنون خطاطی کو زندہ رکھنے میں مدد ملتی ہے وہی آپ ؐ سے عقیدت و محبت کے اظہار کا موقع بھی ملتا ہے۔
