اکابرین کی بے ادبی اور توہین بے دینی کی علامت ہے، ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)اسلام ادب سکھاتا ہے، اکابرین کی بے ادبی اور توہین بے دینی کی علامت ہے: ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری تفصیلات کے مطابق اللہ پاک کے آخری نبی اور تمام نبیوں کے سردار حضرت محمد مصطفی ﷺ کے جشن ولادت کے سلسلہ میں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے دستگیر کالونی میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عاشقان میلاد نے شرکت کی اور کئی نامور ثناء خوان حضرات نے شرکت کرکے بحضور سرکار نامدار ﷺگلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، جس کے بعد چیئرمین سنی پارٹی پاکستان مولانا ابوالحسن محمد عبدالخالق قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اسلام ادب سکھاتا ہے، اکابرین کی بے ادبی اور توہین بے دینی کی علامت ہے، ہمارے اکابرین بالخصوص حضرات صحاب کرام اور تمام اولیاء کرام کے امت پر احسانات ہیں کہ ان کی بدولت اسلام اپنی اصلی حالت میں ہم تک پہنچا ورنہ پچھلی امتوں کے پیشواؤں نے اپنے ادوار کے انبیائے کرام کی تعلیمات کو مسخ کرکے اپنی خواہشات کے مطابق اصلی دین کا نقشہ بگاڑ بگاڑ کر اپنے بعد والوں کو منتقل کیا جس سے دین کی اصل روح بھی سلامت نہ رہی اور امت گمراہ ہوکر رہ گئی، محفل کے اختتام پر حاضرین میں قرعہ اندازی کے ذریعے مولا علی، امام حسین اور حضور غوث پاک کے مزارات کی زیارتوں کا ٹکٹ نکالا گیا اور قرآن پاک سمیت دیگر تحائف بطور انعام تقسیم کیے گئے اور شہد کے ساتھ لنگر میلاد بھی تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں