گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں محفل میلاد کا انعقاد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم جشن عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کچہری میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل صاحبہ محترمہ نسرین عارف، وائس پرنسپل محترمہ طلعت فرخ، انچارج پروگرام مس کنیز فاطمہ،آرگنائزر محترمہ مسسز قراۃ العین، محترمہ پروفیسر بشریٰ ناہید سمیت دیگر اساتذہ اکرام وطالبات نے شرکت کی اور حضور نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر پرنسپل صاحبہ محترمہ نسرین عارف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو سنت نبوی ؐ کے مطابق ڈھالنا چاہیے کیونکہ یہی اعمال دنیاوی زندگی اور اخروی زندگی میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے اس موقع پر طالبات کی کثیر تعداد نے نعت رسول مقبول ﷺ بھی پڑھی محفل میلاد میں طالبات سمیت اساتذہ اکرام نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں