سنگر علی عظمت کی اوقات نہیں کہ وہ میڈم نور جہاں کے بارے میں بات کرے,ترنم نا ز

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی، راشدخان) سنگر علی عظمت کی اوقات نہیں کہ وہ میڈم نور جہاں کے بارے میں بات کرے، جب تک یہ بدبخت عوامی جذبات مجروح کرنے پر معافی نہیں مانگتا میری اپیل ہے عوام اور فنکار برادری اس کا بائیکا ٹ کرے۔ شاید اس شخص کے نصیب میں گالیاں ہی ہیں جو یہ وقفے وقفے سے وصول کرنے کا بہانہ ڈھونڈ لیتا ہے۔ میڈم ترنم ناز تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف غزل گائیک اور ملکہ ترنم نورجہاں کی گنڈہ بند شاگرد ترنم ناز نے علی عظمت کو اس کی اوقات بتادی چند دن قبل علی عظمت نے ایک ٹی وی شو میں ماضی کے سنگرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میڈم
نورجہاں کے بارے ہتک آمیز جملے کہے تھے جسے سن کر ان کے لاکھوں مداحوں کے جذبات مجروع ہوئے تھے اور اسی دن سے سوشل میڈیا پر علی عظمت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے اسی حوالے سے ملکہ ترنم نورجہاں کی گنڈہ بند شاگرد ترنم نا ز نے سوشل میڈیاپر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب تک یہ بدبخت عوامی جذبات مجروح کرنے پر معافی نہےں مانگتا عوام اور فنکار برادری اس کا بائیکا ٹ کرے،انہوں نے مزید کہا کہ سے چائیے اپنا صدقہ دے کیونکہ اس پر پچھلے کئی سالوں سے لعنتوں کا سلسلہ جاری ہے مجھے تو اب اس پر ترس آتا ہے کیونکہ یہ بے چارہ جب کرکٹ کے لیے گاتا ہے فلاپ ہوتا ہے، علی ظفر سے جھگڑا کر کے بے عزت ہوتا ہے، اس کے کریڈٹ پر کوئی چیز ہے نہیں اور اب اس نے آسمان پر تھوک پر اپنا منہ ہی تھوک سے بھر لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی پروگرامز والوں کو چائیے کہ ذہینی طور پر صحت مند بندوں کو مدعو کریں جن کے ہوش ٹھکانے ہوں اور انہیں بھی ایسے بندوں کا بائیکاٹ کرنا چائیے جنہیں بڑے چھوٹے کی تمیز نا ہو اور جو ملک پاکستان کی شہرہ آفاق شخصیات کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے ہیں میرا اعلان ہے کہ جب تک یہ بندہ معافی نہیں مانگتا میرا احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں