میونسپل کارپوریشن کے آفیسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں,امیر تیمور

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور تحصیل اور میونسپل کارپوریشن کے آفیسران اور آفس سٹاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں، دفتری اوقات کیمطابق اپنی حاضری یقینی بنائیں، غفلت، سستی اور وقت کی پابندی نہ کرنے والے آفیسران سمیت دفتری سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ریونیو سٹاف سائلین کے اراضی کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، اراضی کیسز میں پیچید گیوں کے حل کیلئے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر اقدامات تیز کریں، اور اپنی ذمہ داری احسن انداز میں اداکریں، تحصیل اورمیونسپل کارپوریشن کو عوامی فلاحی ادارہ بناکر دم لونگا،کسی بھی سائل تحصیل آفیسران، ریونیو سٹاف اور میونسپل سٹاف سے کو ئی بھی شکایت ہوبراہ راست رابطہ کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کے روز صبح تحصیل آفیس کے مختلف شعبہ جات تحصیلدار آفس،، SDK، برانچ، جوڈیشل برانچ، الفا کنٹرو ل، ڈومیسائل برانچ، نائب تحصیلداروں، فوڈ انسپکٹر، میٹ انسپکٹر، میڈیا کوآرڈینیٹر، گرداروں،ریوینو سٹاف، ڈسپیچر برانچ، بلڈنگ ون ونڈو آپریشن، کے مختلف دفاتر کااچانک چھاپے کے دوران ذمہ داران آفیسران اور سٹاف کو خبر دار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، ملازمین دفتر ی اوقات میں حاضری یقینی بنائیں۔ دفتر آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا اولین ترجیح ہے اور اپنے دفاتر کو صاف ستھرا رکھیں، دفتر کام وقت پر کریں، کوتاہی اور جان بوجھ کر کام میں پیچید گیاں پیدا کرنے والے ملازمین اپنا قبلہ سیدھا کریں۔ پیشہ وارانہ امور کے انجام دہی میں کمزوری اورکاہلی عوامی خدمات میں بڑی رکاوٹ ہے، چھاپوں کے دوران سائلین کے ساتھ بات چیت بھی کیا اور ملازمین کے رویہ اور کام نہ کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی، سائلین نے کہا کہ تحصیل اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اپنے بساط کے مطابق کام کرتے ہیں ہمیں کوئی شکایت نہیں ہے بعد ازاں سٹاف کی کمی کے وجہ سے کاموقت پر مکمل نہیں ہوتا ہے اس لئے ایڈ منسٹریٹر صاحب اس جانب توجہ دیکر مسئلہ حل کرائیں، اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل آنے والے سائلین کویقین دلایا کہ انکے مسائل کے حل کیلئے میں خود نگرانی کرونگا، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں