گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ان ایکشن، متعدد دکانوں کے چھاپے،پاپڑ اور رنگ برنگی مٹھائیوں کے خرید وفروخت پر پابندی لگادی، زائد امعیاد اشیا قبضے میں لیکر تلف کردئے،بغیررجسٹرڈ کمپنیوں کے بنائے گئے غیر معیاری اشیائے خورد نوش، بسکٹس، پاپڑ، رنگ برنگی مٹھائیوں کی خرید وفروخت کرنے والے دکانداروں کو ایک ہفتے کا نوٹس اپنے دکانوں، گوداموں اور جنرل سٹوروں سے فوری نکالیں اور واپس کریں، بصورت دیگر میونسپل فورس اپنے قبضے میں لیکر دریا برد یا زمین میں دفن کرکے تلف کرے گی، یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمورکے نگرانی میں میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران متعدد دکانوں سے رنگ برنگی اشیائے خورد نوش، مٹھائیوں، پاپڑوں، بسکٹس، سویاں، ٹافیوں، سمیت مختلف اشیائے اپنے قبضے میں لیتے ہوئے کیا، انہوں نے تاجروں اور دکانداروں کوایک ہفتے کا نوٹس دیاکہ وہ فوری طورپر غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے اشیائے اپنے دکانوں سے ہٹاکر رپورٹ دیں، بصورت دیگر دوبارہ چھاپوں کے دوران میونسپل فورس ان اشیا کو قبضے میں لیکر تلف کرے گی، کوئی تاجر تنظیموں، سیاسی یا مذہبی دباو قبول نہیں کریں گے۔ میونسپل حدود میں غیر معیاری اشیائے خورد نوش کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں ہے
